Wednesday, January 9, 2013

The Coldest Day in Ghazipur History

The Coldest Day in Ghazipur History
Having been in India for the past few years, winter has become a part of yearly ritual in the northern part of India while at the same time, the rainy days are covering most of
the southern part of the sub-continent. It starts sometimes in late October to late February. By early March the weather will very pleasant and beautiful. However, this lovely and pleasant weather will last for a very short time, not more than a week or so. By April the heat of Indian summer is starting to hover around the whole India. One can only whish that the lovely, pleasant spring India would last a little bit longer for everyone to enjoy it.

Talking about winter, this year's winter can be said as the coldest winter ever experienced by the people in the northern part of India for over a few decades. Based on my own experience, having been in India since October 1996, this year's winter is the coldest winter I have ever experienced so far.

Today, Tuesday,8 january 2013, Ghazipur ( U.P.) experienced the coldest morning ever in which the morning temperature recorded at 8.30 AM in the city was 0.2 degree celsius, some few degrees well below the normal 5 to 8 degree celsius. Everyone in Ghazipur was shivering throughout the day and the situation is likely to continue for the next few days.

U.P.Government has decided to close the primary school for the next 7 DAYS, until Saturday due this severe cold.

One thing that needs to be emphasized here is that even though Ghazipur experiences severe cold during winter, there is no possibility of any snow falling in the city. Because the cold winter days in Ghazipur is caused by the movement of cold waves in the upper regions of North India (Jammu, Kashmir, Himachal Pradesh and the neighbouring area in Himalaya). The weather during the winter days in Ghazipur would be chilly and harsh in which sunny days would mean nothing because of the continuous cold waves that hover around the city. Other areas in the northern part of India except those in the upper region are experiencing similiar condition as Ghazipur.
   
The harsh reality of weather in Ghazipur and its surrounding areas in North India have left homeless and poor people to suffer the most. It is during this period of time that reports on people killed by the cold waves, or hot waves during summer, will become headlines in the national or regional papers. This year alone the victims of cold waves have almost reached 100 in total. No one knows who many more homeless and poor people will become the victim of nature.
It is just hope that the Government can provide more facilities for these people so that they do not have to suffer from the harsh reality of nature.

Tuesday, January 1, 2013

سال بیت گیا

Naya Saal Mubarak

  • ایک اور سال بیت گیا۔ صرف ایک ہندسے کی تبدیلی کے ساتھ ہی پوری دنیا میں نئے سال کی تقریبات شروع ہوگئیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ یہ عیسوی سال ہے یا ہجری، ایک نئی تاریخ کا باب کھل چکا ہے۔ عیسوی سال کی بنیاد سورج کی گردش پر ہے جبکہ ہجری کلینڈر چاند کی گردش کے تابع ہوتا ہے۔ دونوں کلینڈروں میں ایک سال کے دوران تقریباً گیارہ دن کا فرق پڑجاتا ہے اور تینتیس برسوں میں یہ فرق بڑھ کر ایک سال کے برابر ہوجاتا ہے۔
    کہتے ہیں ہر نیا سال نئی اُمیدیں لے کر آتا ہے۔ صرف ہندسوں میں ایک ہندسہ بدلتا ہے تو دنیا بھر میں سالِ نو کا ہنگامہ شروع ہوجاتا اب سوال یہ اُٹھتا ہے کہ کیا واقعی ہندسے بدلنے سے حالات بھی بدل جاتے ہیں؟ وہی سورج ہوگا جو گزرے سال کے آخری دن ڈوبا تھا، وہی لوگ ہوں گے، وہی حالات اور سوچیں ہوں گی۔ بس خوشی منانے کا ایک موقع مل جاتا ہے، ورنہ سارے دن عام سے ہوتے ہیں اور میرے جیسے جو نئے سال انتظار میں ہوتے ہیں کہ نیا ٹائم ٹیبل بنائیں گے، زندگی میں جو بے ترتیبی ہے وہ اگلے سال ٹھیک کریں گے وغیرہ… یہ ایسے ادھورے خواب ہیں جو ہر سال ظاہر ہوجاتے ہیں، لیکن پھر بھی کچھ نہیں ہوتا اور چند دن بعد دوبارہ وہی روٹین شروع ہوجاتی ہے۔
    بحیثیت قوم ہم صرف ایک نئے سال میں داخل نہیں ہوئے بلکہ ہمارا ہر نیا سال غم سے شروع ہوکر قربانی پر ختم ہوتا ہے۔ نئے سال کا آغاز ہوتے ہی نیو ایئرنائٹ کی محفلیں جمتی ہیں اور ہیپی نیو ایئر کی مبارک بادیں دی جاتی ہیں، لیکن ہر جشن دراصل بالادست طبقات کے المناک استحصال سے غریبوں اور محنت کشوں کی بربادی کا ایک تماشا ہوتا ہے۔ ہر آنے والا سال اس دنیا کی وسیع تر آبادی کے لیے مزید عذابوں اور اذیتوں کا پیام بن کر آتا ہے، کیونکہ یہ سال اور وقت جن سماجی نظاموں میں سے گزرتے ہیں وہ ایک اقلیتی حکمران طبقے کی دولت، مراعات اور عیاشیوں کو اکثریت کے خون، آنسو اور پسینے سے نچوڑ مہیا کرتے ہیں۔ درحقیقت نئے سال میں نیاپن کچھ نہیں بلکہ سب کچھ ویسا ہی ہے۔ دن رات، زمین آسمان سب کچھ وہی ہے، اور وقت کی کڑوی یادیں بھی اسی طرح ہمارے ساتھ ہیں۔ جس طرح نئے سال میں نیا پن کچھ نہیں، اسی طرح پچھلا سال بھی کسی عذاب سے کم نہ تھا بلکہ ظلم و جبر کی انتہا کا سال تھا، قتل و غارت گری کے نئے انداز کا سال تھا، فحاشی و عریانیت کے پھیلائو کا سال تھا، مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمتوں کے ساتھ کھلواڑ کا سال تھا، عوام کے ساتھ حکمرانوں کی دورخی کا سال تھا، کبھی رگڑا تو کبھی ووٹ ڈالنے کا سال تھا۔ پچھلے سال بھی ہم غلام تھے اور اِس سال بھی غلاموں کی سی زندگی بسر کررہے ہیں، کل بھی انصاف نہیں مل رہا تھا اور آج بھی ہم انصاف کے متلاشی ہیں۔
    گزرے سال کے آخری دن وہی روایتی سوال خود سے اور دوسروں سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ سال کیسا گزرا، کیا کھویا اور کیا پایا؟ بحیثیت قوم ہم نے اتنا کچھ کھویا کہ شمار کرنا مشکل ہے۔ گزرے سال سیاسی، معاشی، ثقافتی اور ادبی غرض ہر شعبے میں بے شمار تبدیلیاں ضرور آئی ہوں گی، لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وطن سے دور رہ کر بھی سکون نہیں، اور وطن میں رہ کر بھی ایک دھڑکا سا لگا رہتا ہے۔ کتنا عجیب لگتا ہے جب ہر کوئی اپنے آس پاس موجود لوگوں کو مشتبہ نظر سے دیکھتا ہے۔ جب اخبار اُٹھاتے ہوئے، خبریں سنتے ہوئے اور کسی کا فون آتے ہی بے اختیار منہ سے ’’خدا خیر کرے‘‘ نکلتا ہے۔ جس جانب نظر جاتی ہے خاموشی ہی خاموشی دکھائی دیتی ہے۔ ہر طرف جاڑے کا سماں… جس سے بات کرو خوفزدہ دکھائی دیتا ہے۔ دوست دوست سے خوفزدہ، پڑوسی پڑوسی سے نالاں… کوئی بھی کسی سے خوش نہیں۔ عوام روٹی، کپڑا اور مکان کے چکر میں در در بھٹک رہے ہیں پھر بھی زندگی رواں دواں ہے اور اُمید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹا۔ جس طرح پچھلا سال بے تحاشا پریشانیوں اور دُکھوں کا سال رہا اسی طرح اس نئے سال سے بھی کوئی خاص اُمید نہیں لگانی چاہیے، لیکن اس بارے میں ضرور سوچنا ہوگا کہ یہ استحصال صرف ہمارے ساتھ ہی کیوں ہورہا ہے؟ جب کل اور آج میں کوئی خاص فرق دکھائی نہیں دیتا تو پھر ہم آنے والے سال سے اتنی اُمیدیں کیوں لگاتے ہیں؟
    اگر ان سوالات کے جوابات مل جائیں تو پھر ایک نئے عزم کے ساتھ تہیہ کرلیں کہ ہم آج سے ہی جھوٹ، مکر، فریب، غیبت، بخیلی، تنگ دلی، فضول گوئی، بے صبری، خودنمائی، خود ستائی، دروغ گوئی، وعدہ خلافی، راز کی سبوتاژی، دشنام طرازی، لڑائی جھگڑے، آبروریزی، ایذا رسانی، نفرت، غصہ، احساسِ برتری، احساسِ کمتری، تخریب کاری، چغل خوری، حرام کاری، کام چوری، سود خوری، ظلم، بدعہدی، خیانت، سنگ دلی، تنگ نظری، چھچھورپن، تلون مزاجی، پست حوصلگی، بزدلی، بدتمیزی، فرض ناشناسی، بے وفائی، غیر ذمہ داری، نااتفاقی، بدخواہی، ناہمواری، بدی، قتل، ڈاکا، جعل سازی، رشوت خوری، بدزبانی، بہتان تراشی، فساد انگیزی، تکبر، ہٹ دھرمی، حرص، ریاکاری اور منافقت جیسی برائیوں کا اپنی زندگی سے ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرکے نظم وانضباط، تعاون، امدادِ باہمی، محبت، اعتبار، وسعت نظری، سچائی، نیکی، انصاف، پاسِ عہدی، امانت داری، ہمدردی، رحم، فیاضی، فراخ دلی، صبر و تحمل، اخلاقی بردباری، خودداری، شائستگی، ملنساری، فرض شناسی، وفا شعاری، مستعدی، احساس ذمہ داری، والدین کی خدمت، رشتہ داروں کی مدد، ہمسایوں سے حسن سلوک، دوستوں سے رفاقت، یتیموں اور بے کسوں کی خبر گیری، مریضوں کی تیمارداری، مصیبت زدہ لوگوں کی اعانت، پاک دامنی، خوش گفتاری، نرم مزاجی، خیر اندیشی، راست بازی، کھرا پن، فراخ دلی اور امن پسندی جیسی اچھائیوں کو اپنائیں گے، ورنہ ہر نیا ہجری یا عیسویں سال صرف ہندسوں کی تبدیلی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔