Tuesday, September 25, 2012

عورت

کوئی میری ساری زندگی کے تجربوں کا نچوڑ مانگے تو میں کہوں گا کے کبھی کسی عورت کو اس کی رضا کے بغیر مت اپنانا اور اپنا لو تو کبھی اس سے محبت کی خواھش مت کرنا ...میں نے عورت کو ہمیشہ بہت کمزور سمجھا تھا ...

موم کی گڑیا کی طرح ...لیکن ایک عمر برتنے کے بعد میں نے یہ جانا ہے کہ عورت موم ہے یا پتھر ...اس کا فیصلہ وہ خود کرتی ہے ...کسی دوسرے شخص کو اسے موم یا پتھر کا خطاب دینے کا حق نہیں ہوتا ...وہ خود چاہے تو محبوب کے اشاروں کی سمت مڑتی رہتی ہے ...

اور پتھر بننے کا فیصلہ کر لے تو کوئی شخص بھکاری بن کر بھی اس کی ایک نگاہ التفات نہیں پا سکتا ...
اپنی ہستی تمہارے نام لکھ کر بھی میرا دل ایک کشکول کی طرح خالی ہے روشنی ...
یہی وہ کشکول ہے جو ہمدردی , مروت , اور جبر کے تحت دئیے گیے تمام سکّے نیچے گرا دیتا ہے ...جیسے کسی اندھے فقیر کو خود با خود خبر ہو جائے کہ اسے دیا جانے والا سکّہ کھوٹا ہے ....یہ کشکول محض محبت سے بنا سکّہ مانگتا ہے روشنی ...سو اب تک خالی ہے "

جو چلے تو جان سے گزر گئے

No comments:

Post a Comment